نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟
نوفمبر 10, 2018
 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟
نوفمبر 10, 2018

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

سوال:اکثرمساجد میں جمعہ کی اذان کے آدھے گھنٹہ کے بعد منبر سے پہلے اردومیں تقریر ہوتی ہے اس کے بعد قبل جمعہ کی سنت کے لئے پانچ منٹ کا وقفہ دیا جاتاہے جس میں تقریباً ۳۰،۴۰منٹ لگ جاتے ہیں اس کے بعدمنبر پر عربی خطبہ ونماز ہوتی ہے جس میں ۱۵منٹ لگ جاتے ہیں، جبکہ قرآن مجید میں صریح طور پر ارشاد ہے کہ جب جمعہ کی اذان دی جائے تو اپنے اپنے کاروبار بند کرکے فوراً نماز کیلئے دوڑتے ہوئے نماز کیلئے آؤ، بعض لوگ آکر سنتیں پڑھ لیتے ہیں اور بعض خاموش بیٹھ جاتے ہیں، جب اردو تقریر کے بعد قبل جمعہ کی سنت نماز کا اعلان ہوتا ہے تو چند لوگ دوسروں کو ہٹاکر سنت نماز پڑھتے ہیں ان کا طریقہ کہاں تک درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جمعہ کی نماز وخطبہ سے قبل اگر مقامی زبان میں وعظ ونصیحت کی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جس اذان کے بعد فوراً نماز جمعہ کی طرف متوجہ ہونا چاہئے وہ دوسری اذان ہے جو خطبہ سے قبل ہوتی ہے اس کے بعد سوائے خطبہ کے کوئی دوسرا عمل درست نہیں، امام خطبہ پڑھے مقتدی حضرات اس کو بغور سنیں اور بعد خطبہ نماز ادا کریں۔

نوٹ:خطبہ جمعہ سے قبل وعظ وارشاد ایک اچھا عمل ہے لیکن نوافل وسنن پڑھنے والوں کی رعایت ملحوظ رہے ،لہذا اذان ثانی سے دس پانچ منٹ قبل تقریر موقوف کردی جائے ۔ناصر علی

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی