نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟
نوفمبر 10, 2018
 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟
نوفمبر 10, 2018

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

سوال:۱-خطیب جمعہ کے ۱۵منٹ قبل مقامی زبان اردو میں وعظ ونصیحت کرتا ہے، لوگ سنتیں بھی پڑھتے رہتے ہیں لیکن ان لوگوں کو قریب بلالیا جاتا ہے، جو سنتوں سے فارغ ہوچکے ہیں پھر وقت مقررہ پرخطبہ کی اذان ہوتی ہے اور زبان عربی میں خطبہ ہوتا ہے۔

۲-لاؤڈ اسپیکر مسجد سے جلوس وجلسہ کا اعلان، چاند کا اعلان، جلسوں کا اعلان کرسکتے ہیں یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-مذکورہ وقت میں وعظ ونصیحت کرنا جائز ہی نہیں بلکہ مطلوب ومستحسن ہے کیوں کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت موجود ہوتی ہے اور اس طرح ان تک دین کی بات پہنچ جاتی ہے، البتہ سنتیں پڑھنے کے لئے تقریر سے پہلے یا بعد میں کچھ وقت ضرور دینا چاہئے۔

۲-مسجد کے لاؤڈاسپیکر کو مسجد اور مسجد سے متعلق امورکے لئے استعمال کرسکتے ہیں ، غیرمتعلق امور کے لئے نہیں۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی