مدرسہ میں جمعہ کی نماز

ہال میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018
لڑکیوں کے مدرسہ میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018

مدرسہ میں جمعہ کی نماز

سوال:ہمارا مدرسہ شہر سے سات کلو میٹر دوری پر جنگل میں واقع ہے ، مدرسہ میں ایک سو ساٹھ طلباء زیرتعلیم ہیں، گیارہ اساتذہ اور پانچ ملازمین ہیں، مدرسہ سے جنوب کی سمت پانچ کلومیٹر دوری پر ایک گاؤں واقع ہے جس میں تقریباً پچاس مسلم گھر ہیں اور وہاں نماز جمعہ بھی ہوتی ہے، اور مدرسہ سے مغرب کی سمت تین کلومیٹر پر ایک دیہات واقع ہے وہاں بھی دس مسلم گھر ہیں، ویسے ہم یہاں نماز جمعہ ادا کررہے تھے لیکن ایک عالم دین کے کہنے کی وجہ سے بند کردیا ہے، اگر نماز جمعہ نہیں پڑھ سکتے تو جو چند جمعہ کی نمازیں اس سے قبل پڑھی گئی ہیں اس کا کیا مسئلہ ہے اور اگر پڑھ سکتے ہیں تو جو ہم ظہر کی نماز ادا کررہے ہیں اس کا کیا مسئلہ ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مدرسہ میں ظہر کی نماز پڑھنی چاہئے، جمعہ قائم نہ کریں، سابق جمعہ کی اورظہر کی قضا پڑھ لیں(۲)

تحریر: محمد ظہورندوی