لڑکیوں کے مدرسہ میں جمعہ کی نماز

مدرسہ میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018
گاؤ ں میں جمعہ کی شرطیں
نوفمبر 10, 2018

لڑکیوں کے مدرسہ میں جمعہ کی نماز

سوال:ہمارے محلہ مہندی گنج لکھنؤ میں ایک مسجد (اندارے والی) ہے، جو بہت ہی قدیم، وسیع وعریض ہے، اس مسجد کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ہر نماز میں تین چار سو مصلیان کرام ہوتے ہیں اور جمعہ میں کافی تعداد ہوتی ہے، یہ مسجد سوسال سے زیادہ پرانی ہے۔

مسجد سے قریب ہی مدرسہ ضیاء الاسلام نسواں قائم ہے، اس مدرسہ میں ابھی پانچ وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ہونے کا بھی کوئی نظم نہیں ہے۔ جو طالبات زیرتعلیم ہیں وہ بارہ بجے کے بعد اپنے گھروں کو چلی جاتی ہیں۔

دریافت طلب بات یہ ہے کہ اتنی وسیع وعریض مسجد کے ہوتے ہوئے کیا اس مدرسہ میں نماز جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ابھی تک اس مدرسہ میں ایک بار بھی نماز جمعہ نہیں ادا کی گئی ہے۔ جبکہ ہمارے محلہ میں اس مسجد کے علاوہ اور بھی متعدد مساجد ہیں جہاں پر نماز جمعہ ہوتی ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

لڑکیوں کے مدرسہ میں جمعہ نہیں قائم کرسکتے ہیں(۱)

تحریر:محمد ظہور ندوی