جیل میں جمعہ کی نماز

فوجی کیمپ میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018
جیل میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018

جیل میں جمعہ کی نماز

سوال:۱،۲-جیل میں نماز جمعہ درست ہے یا نہیں؟ اگر جیلر نے اجازت دے دی لیکن عام نہیں صرف امام ایک دوآدمی اور جاسکتے ہیں کیا اس پر نماز جمعہ فرض ہے۔ ادا کرنے سے ادا ہوجائے گی؟

۳-کیا جمعہ کیلئے عام اجازت شرط ہے؟

۴-کیا ایک دوآدمی سے عام اجازت سمجھی جائے گی ، اسی طرح دیگر دفاتر میں بھی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-دریافت کردہ صورت میں جیل والوں پر نماز جمعہ واجب نہیں ہے،اگر اذن عام ہو تو ادا کرنے کی صورت میں نماز ادا ہوجائے گی:

وکذلک أھل المصر إذا فاتتھم الجمعۃ وأھل السجن والمرض ویکرہ لھم الجماعۃ(۱)

عدم حبس…… إن اختار العزیمۃ وصلاھا وھو مکلف…… وقعت فرضا عن الوقت(۲)

۳-نماز جمعہ کیلئے اذن عام شرط ہے (۳)

۴-دفاتروغیرہ میں نماز جمعہ ادا کرنے سے ادا ہوجائے گی، اگرچہ اذن عام فرضیت جمعہ کیلئے شرط ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی