شہر سے باہر نماز جمعہ

شہر سے باہر نماز جمعہ
نوفمبر 10, 2018
 جمعۃ الوداع کی نماز کے لئے سفر
نوفمبر 10, 2018

شہر سے باہر نماز جمعہ

سوال:۱-ایک مسجد ہے جس میں پابندی سے اذان نہیں ہوتی اور کبھی جماعت بھی نہیں ہوتی کیا اس میں نماز جمعہ ہوگی؟

۲- دومقتدی اور ایک امام ہو تو نماز جمعہ درست ہے؟

۳-وہ علاقہ کنارہ شہر ہے لیکن شہر میں داخل ہے ، کچھ سرکاری ملازم جمعہ کی نماز ایک مکان میں جمع ہوکر پڑھ سکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگرجمعہ کے شرائط پائے جارہے ہوں تومذکور مسجد میں نماز جمعہ قائم کی جاسکتی ہے۔

۲-امام کے علاوہ کم از کم تین مقتدیوں کا ہونا نماز جمعہ کے صحیح ہونے کیلئے ضروری ہے(۱)

۳-اگر مذکور ملازمین ایسی جگہ پر نماز جمعہ پڑھتے ہیں جہاں عام لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی جازت ہے تو جائز ہے، مسجد بناکر بھی نماز جمعہ قائم کرسکتے ہیں(۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی