ریڈیو پر جمعہ کا خطبہ

مسجد کے چندہ کا مصرف
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی نماز سے قبل تقریر
نوفمبر 10, 2018

ریڈیو پر جمعہ کا خطبہ

سوال:اسلامی ریڈیو اسٹیشن کا معمول ہے کہ وہ جمعہ کا خطبہ تقریباً ایک گھنٹہ نشر کرتے ہیں جبکہ خواتین اس دوران کھانا پکانے میں مصروف ہوتی ہیں اور زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔

۱-کیا اس صورت میں خطبہ کے سننے کے عمومی احکام نافذ ہوتے ہیں؟

۲-کیا اس میں کوئی فرق ہے کہ خطبہ زوال سے پہلے نشر ہورہا ہے یا بعد میں؟

ھــوالـمـصـــوب:

جمعہ کا خطبہ سننا ان لوگوں پر ضروری ہے جو امام کے خطبہ دینے کے وقت وہاں موجود ہوں، جہاں خطبہ دیا جارہا ہے(۱) ریڈیو پر خطبہ سننا لازمی نہیں ہے، لیکن دینی کلام کو غور سے سننا بہتر عمل ہے۔ اس کے دوران دوسرے غیر ضروری کام میں مشغول ہونا بہتر نہیں ہے۔

۱-خطبہ سننے کے بعد احکامات نافذ نہیں ہوں گے، جو حاضر مسجد ہیں ان کے لئے خطبہ سننا لازم ہے۔

۲-اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا(۲)

۳-ریڈیو سے نشر ہونے والا خطبہ خطبۂ جمعہ نہیں ہے، اس کی حیثیت محض ایک دینی پروگرام ہے، اس لئے اس پر خطبۂ جمعہ کے احکامات لازم نہیں ہوں گے۔

تحریر: مسعود حسن حسنی   تصویب:ناصرعلی ندوی