جمعہ کی نماز سے قبل تقریر

ریڈیو پر جمعہ کا خطبہ
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی نماز سے قبل تقریر
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی نماز سے قبل تقریر

سوال:۱-جمعہ کے دن اذان اول کے بعد مسجد میں آنا شروع ہونے والے نمازیوں کو مخاطب کرکے مقرر کا اسلامی تقریر کرنا کیا آیت ’یا أیھا الذین آمنوا إذا نودی‘ کے منافی نہیں ہے؟ جبکہ حاضرین سنن ونوافل، صلوۃ التسبیح اور تلاوت وقضا نماز ہیں پڑھتے رہتے ہیں۔ اگر مقرر صاحب احتجاج کے باوجود نہ مانیں تو مقرر صاحب گنہ گار ہوں گے؟

۲-کیا حضورؐ یا صحابہ کرامؓ کا جمعہ کے دن اذان اولیٰ کے بعد اور اذان دوم

(۱)بل یجب علیہ أن یستمع ویسکت بلا فرق بین قریب وبعید۔درمختار مع الرد،ج۳،ص:۳۵

(۲) الھدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۵۶

خطبہ کے پہلے تک تقریر کرنا کیسا ہے؟

۳- اور یہ دونوں اذان کن حضرات نے قائم کیں؟

۴-خطبۂ جمعہ پڑھنے کا کیا مقصد ہے؟

۵-مسجد میں مدرسہ ومسجد کے لئے چندہ کا اعلان کرنا اور چندہ وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-متولی کو چاہئے کہ ایسا نظم کرے کہ نمازیوں کو خلل واقع نہ ہو، اگر خلل کو دور نہیں کیا گیا اور مقرر نے خلل ہی پر اصرار کیا اور نماز کا خیال نہیں کرتا ہے تو وہ گنہ گار ہوگا۔

۲-آنحضور ﷺکے دور میں دواذانیں نہیں تھیں، ایک اذان کا اضافہ حضرت عثمانؓ کے دور میں ہوا۔ اس زمانہ میں صرف خطبہ ہوتا تھا، مزید الگ سے تذکیر کا طریقہ نہیں تھا(۱)

۳-دواذان حضرت عثمان ؓ کے دور میں قائم کی گئی ہیں(۲)

۴-شرائط جمعہ میں سے خطبہ کا ہونا ہے اس میں تذکیر بھی اور دوسرے مقاصد بھی ہیں(۳)

۵-مسجد میں چندہ نہیں کرنا چاہئے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی