خطبہ کے دوران اردومیں تقریر

خطبہ کے دوران اردومیں تقریر
نوفمبر 10, 2018
خطبہ سے پہلے سلام کرنا
نوفمبر 10, 2018

خطبہ کے دوران اردومیں تقریر

سوال:۱-عید کی نماز اور عربی خطبہ کے درمیان اردو میں بات کرنے کی گنجائش ہے؟

۲-کیا نماز عید کے بعد فوراً عربی خطبہ ہی پڑھنا درست ہے؟

۳-لوگوں سے ان کی مادری زبان میں خطاب کب کیا جائے؟

۴-کیا خطیب کا عالم دین ہونا ضروری ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-نماز اور خطبہ کے درمیان اردو میں بات کرنے کی گنجائش ہے۔

۲-نماز عید کے ختم ہونے کے بعد خطبہ شروع کرنا مطابق سنت ہے۔

۳-نماز عید کے شروع کرنے سے قبل اپنی مادری زبان میں پند ونصائح کرسکتا ہے۔

۴-خطیب کا اس قدر واقف ہونا ضروری ہے کہ عربی عبارت صاف اور صحیح پڑھنے پر قادر ہو(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی