خطبہ میں ’الوداع یا شھر رمضان‘ کہنا

خطبہ میں قنوت نازلہ پر آمین کہنا
نوفمبر 10, 2018
خطبہ کے دوران اردومیں تقریر
نوفمبر 10, 2018

خطبہ میں ’الوداع یا شھر رمضان‘ کہنا

سوال:جمعۃ الوداع کے خطبہ میں ’الوداع الوداع یا شھررمضان‘ کہنا کیسا ہے، اور حال یہ ہے کہ عوام کا جاہل طبقہ اس کو ضروری خیال کرتا ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

جمعۃ الوداع کے خطبہ میں ’الوداع الوداع یا شھررمضان‘ کہنا رسمی چیز ہے، اس کے کہنے یا نہ کہنے کی وجہ سے خطبہ پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، بلکہ اس کو ضروری اور خطبہ کا جزء خیال کرنا غلط ہے، نبی کریم ﷺ یا صحابہ کرامؓ نے اپنے خطبہ میں نہ الوداع الوداع یا شھر رمضان کہا اور نہ کہنے کا حکم دیا ہے۔

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی