خطبہ سے پہلے امام مصلی پر نماز ادا کرے

خطبہ سے متعلق چند سوالات
نوفمبر 10, 2018
خطبہ میں اردو کے اشعار پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

خطبہ سے پہلے امام مصلی پر نماز ادا کرے

سوال:خطبہ سے قبل مصلے پر امام کا نماز سنت ادا کرنا یا اقامت سے قبل اس پر بیٹھنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

خطبہ سے پہلے مصلے پر سنت پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، امام کا اقامت سے قبل مصلے پر بالالتزام بیٹھنا کہ حی علی الفلاح پر ہی اٹھے اور اس سے قبل اٹھنے کو غلط تصور کرے بدعت ہے، البتہ بغیر التزام کے اور اس کے قبل یا بعد میں اٹھنے کو غلط تصور نہ کرنے کی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔ درمختارمیں ہے:

ولھا آداب ترکہ لایوجب اساء ۃ ولاعتاباً کترک سنۃ الزوائد لکن فعلہ أفضل……والقیام لإمام ومؤتم حین قیل حی علی الفلاح…… وشروع الإمام فی الصلاۃ مذ قیل قد قامت الصلاۃ ولوأخر حتی أتمھا لابأس بہ إجماعا(۱)

تحریر:محمد رحمت ﷲ                 تصویب: ناصر علی ندوی