خطبہ جمعہ میں سورہ ٔق کی تلاوت

خطبہ ثانی میں’ ﷲم لاتزغ قلوبنا‘پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
طویل خطبہ کاحکم
نوفمبر 10, 2018

خطبہ جمعہ میں سورہ ٔق کی تلاوت

سوال:خطبہ جمعہ میں سورۂ ق کی تلاوت مسنون ہے، لیکن سنت پر عمل کرنے کے لئے پوری سورہ کی تلاوت ضروری ہے یا اس کے بعض حصوں پر اکتفا کرنے سے بھی سنت پر عمل ہوجائے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

روایات سے پتہ چلتا ہے کہ حضور ﷺ سورہ ق کی تلاوت خطبہ جمعہ میں فرماتے تھے، لہذا خطبہ جمعہ میں سورہ ق کی تلاوت مسنون ہوگی۔ اگر بعض حصہ کو پڑھ لے تب بھی سنت پر عمل ہوجائے گا، لیکن خطبہ جمعہ میں مذکورہ سورت کا پڑھنا لازمی نہیں ہے کیوں کہ آپ کسی سورہ یا آیت کو لازمی طور پر ہرجمعہ میں نہیں پڑھاکرتے تھے:

وعن أم ھشام بنت حارثۃ بن النعمان قالت: …… وما أخذت ق والقرآن المجید إلا عن لسان رسول ﷲ ﷺ یقرأھا کل یوم جمعۃ علی المنبر إذا خطب الناس(۱)

عن أخت لعمرۃ قالت: أخذت ق والقرآن المجید من فی رسول اﷲﷺ یوم الجمعۃ وھو یقرأ بھا علی المنبر فی کل جمعۃ (۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی