جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب ؟

مریض کس طرح نماز اداکرے گا؟
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب ؟
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب ؟

سوال:جمعہ کی نماز فرض ہے کہ واجب؟ نیز جمعہ کی نماز کی نیت کس طرح کی جائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

جمعہ فرض ہے:

الجمعۃ فریضۃ علی الرجال الأحرار العاقلین المقیمین فی الأمصار(۲)

(۱)وإنما أکثرنا فیہ نوعاً من الاکثار لما نسمع عن بعض الجھلۃ أنھم ینسبون إلیٰ مذھب الحنیفۃ عدم افتراضہا۔فتح القدیر،ج۲،ص:۴۹

(۲)الفتاویٰ الخانیۃ علی ھامش الہندیہ، ج۱،ص:۱۷۴

وھی فرض عین کذا فی التھذیب(۱)

صلاۃ الجمعۃ فرض علی کل من استکملت فیہ الشروط الآتی بیانھا……ولیست بدلا عن الظھر فاذا لم یدرکھا فرض علیہ صلاۃ الظھر أربع رکعات وقد ثبتت فرضیتھا بالکتاب والسنۃ والإجماع(۲)

مذکورہ دلائل کی روشنی میں جمعہ فرض ہے نہ کہ واجب،اس لئے فرض کی نیت کی جائے گی واجب کی نہیں۔ دل سے بھی نیت کرے اور زبان سے بھی اس کا اظہار کرے تاکہ استحضار ہوجائے۔ یہ افضل اور بہتر ہے ورنہ صرف دل سے ارادہ کرے(۳)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی