جمعہ کی نماز سے قبل تقریر

جمعہ کی نماز سے قبل تقریر
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی نماز سے قبل تقریر
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی نماز سے قبل تقریر

سوال:ایک شخص جمعہ کے دن خطبہ جمعہ سے قبل یا نماز جمعہ کے بعد سنت ونوافل سے قبل دین کی کوئی بات یا خطبہ کا ترجمہ عوام کے سامنے پیش کرتاہے تو ایک صاحب اس عمل کو بدعت کہتے ہیں کہ دو خطبہ نہیں ہوسکتے؟

شرعاً جمعہ کے دن خطبہ سے قبل یا نماز کے بعد عوام کے سامنے خطبہ کا ترجمہ یا ضروریات دین کا پیش کرنا کیا ہے؟ کیا یہ عمل واقعۃ شرعاً بدعت ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

شرعاً جمعہ کے دن خطبہ سے قبل یا جمعہ کے بعد عوام کے سامنے خطبہ کا ترجمہ یا ضروریات دین پر روشنی ڈالنا مطلوب اور پسندیدہ عمل ہے، ﷲ تعالیٰ اجر عظیم فرمائیں گے۔ کیوں کہ اصلاً مقصود خطبہ سے عوام کو بیدار کرنا، ان کے اندر بیداری پیدا کرنا ہے، جو صاحب اسے بدعت بتاتے ہیں ان کا کہنا غلط ہے اور بے اصل وبے بنیاد بات ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی