پہلی صف مکمل ہوئے بغیر دوسری صف میں کھڑا ہونا

مسجد کے در میں نماز پڑھنا
نوفمبر 3, 2018
پہلی صف مکمل ہوئے بغیر دوسری صف میں کھڑا ہونا
نوفمبر 3, 2018

پہلی صف مکمل ہوئے بغیر دوسری صف میں کھڑا ہونا

سوال:ایک مسجد ہے جس میں پہلی صف میں ۲۵آدمی کھڑے ہوسکتے ہیں لیکن صرف ایک ہی پنکھا ہے، جو بیچ میں لگا ہے، گرمی شدت کی ہے۔ کیا ایسی صورت میں کہ ہو اسب کو لگے پہلی صف کو پورا نہ کرکے مقتدی دوسری صف بنالیں۔ یعنی کل ۲۰،۲۲ ہی نمازی ہیں، چھوٹی چھوٹی دوصف میں کھڑے ہونے پر سب کو ہوا مل جائے گی اور نماز بھی سکون سے ادا کی جاسکتی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

ضرورت کی بناء پر مقتدی حضرات دوصف بناسکتے ہیں:

ولھم نصب متولّ وجعل المسجدین واحداً وعکسہ بصلاۃ لا لدرس(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی