مسجد کے در میں نماز پڑھنا

مسجد کے در میں نماز پڑھنا
نوفمبر 3, 2018
پہلی صف مکمل ہوئے بغیر دوسری صف میں کھڑا ہونا
نوفمبر 3, 2018

مسجد کے در میں نماز پڑھنا

سوال:مسجد کے در میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا جاتا ہے ایسا کیوں ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

در میں نماز باجماعت پڑھنا کراہت سے خالی نہیں ہے،صاحب ارشاد الساری ’الصلوۃ بین السواری‘ کے ذیل میں لکھتے ہیں:

أما فیھا فکرہ قوم الصلاۃ بینھا لورود النھی الخاص عن الصلوۃ بینھا فی حدیث أنس عند الحاکم بسند صحیح و ھو فی السنن الثلاثۃ وحسن الترمذی لأنہ یقطع الصفوف والتسویۃ فی الجماعۃ مطلوبۃ(۱)

اور شرح تراجم ابواب البخاری میں ہے:

أی ھی جائزۃ والکراھۃ لیس إلا فی الصلاۃ بین السواری فی الجماعۃ (۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی