مصلی پر گدے بچھانا

نابالغ بچوں کے سامنے گزرنا
نوفمبر 3, 2018
اپنا محلہ چھوڑکر دوسرے محلہ میں نماز پڑھنا
نوفمبر 3, 2018

مصلی پر گدے بچھانا

سوال:۱-اگر امام تیسری منزل پر جمعہ کا خطبہ اور نماز پڑھائے تو کیسا ہے؟

۲-اگر پہلی صف کے آگے ہیٹر جلایا جائے تو جماعت ونماز میں کراہت ہوگی یا نہیں؟

۳-بعض مسجد میں مقتدیوں کے لئے کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی جگہ پر گدے استعمال ہورہے ہیں اورسجدہ چٹائی پر ہوتا ہے یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-دوسری منزل یا تیسری منزل یا اس سے اوپر کی منزلوں پر بلاعذر نماز پڑھنا یا پڑھانا مکروہ ہے، اور بوقت عذر وضرورت مکروہ نہیں ہے۔

۲-ہیٹر جو محض گرمی حاصل کرنے کے لئے ہو اگر صف کے آگے جلایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی کراہت ہوگی۔

۳-کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی جگہ پر اگر گدے ہوں تو اس میں شرعاً کوئی قباحت شرعی نہیں۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی