صف کی ترتیب

بغرض تربیت عورت کا امامت کرنا
نوفمبر 3, 2018
امام کہاں کھڑے ہوں ؟
نوفمبر 3, 2018

صف کی ترتیب

سوال:جماعت میں بچوں نے سب سے پیچھے صفیں باندھیں اور اکثر نے نماز شروع بھی کردی۔ بعد میں آنے والے بالغ لوگ ان بچوں کو ہٹاکر پیچھے کردیتے ہیں کیا یہ عمل بچوں کی نماز خراب کردینے والا نہیں ہے؟ اسی طرح نماز جنازہ میں بھی ان کو باربار ہٹایا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بالغ آنے والوں کو کیا کرنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

نماز میں صفوں کوسیدھا اور پُر کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں :

من وصل صفا وصلہ ﷲ ومن قطع صفاً قطعہ ﷲ(۱)

لہذا صف کو سیدھا اور پُر کرنے کے لئے بچوں کو پیچھے کردینے میں کوئی حرج نہیں ہے(۲)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی