بغرض تربیت عورت کا امامت کرنا

قرآن یاد رکھنے کی غرض سے عورت تراویح پڑھاسکتی ہے؟
نوفمبر 3, 2018
صف کی ترتیب
نوفمبر 3, 2018

بغرض تربیت عورت کا امامت کرنا

سوال:عورتیں نماز باجماعت پڑھ سکتی ہیں یا نہیں؟ اگر نماز سکھانے کی غرض سے جماعت کی جائے تو کیا مسئلہ ہے، نیز عیدین کی نماز عورتوں پر ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا جماعت سے ادا کریں گی؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر صرف عورتوں کی جماعت ہو تو تنہا عورتوں کا جماعت کرنا مکروہ ہے، سکھانے کی غرض سے باجماعت نماز ادا نہیں کرسکتی ہیں، صرف سکھانا ہو عبادت کی نیت نہ ہو تو ایسی نماز پڑھنا کسی کے لئے درست نہیں ہے۔

عیدین کی نماز عورتوں پر نہیں ہے۔ ہاں اگر بوڑھی عورتیں عیدگاہ جاسکیں تو وہ نماز کے لئے جاسکتی ہیں(۲) نوجوان عورتوں کے لئے عیدین کی نماز کے لئے عیدگاہ جانا فتنہ کے اندیشہ کی وجہ سے ممنوع ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی