رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟

میاں بیوی کا ایک ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 3, 2018
رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟
نوفمبر 3, 2018

رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟

سوال:۱-اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جماعت ہوتے ہوئے امام رکوع میں چلے گئے اور آنے والے نے جلدی سے نیت باندھی اور رکوع میں چلاگیا اسے قیام نہیں ملا ۔ کیا امام کا قیام اس کو کفایت کرے گا۔

۲-فجر کی جماعت ہوئے کچھ نمازی سنت ادا کرنے لگ جاتے ہیں جبکہ وہاں امام کی قرأت کی آواز بھی آتی ہے کیا ایسا کرنا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگر رکوع میں شامل ہوگیا تو رکعت مل گئی اور رکوع میں شرکت سے ہی قیام بھی ادا ہوگیا(۲)

۲-اگر ایک رکعت ملنے کی امید ہو تو سنت پڑھ سکتا ہے، اور اگر دونوں رکعت کے نہ ملنے کی امید ہو تو سنت نہیں پڑھے گا بلکہ جماعت میں شریک ہوجائے گا۔ البتہ سنت پڑھنے میں جہاں تک ممکن ہو دور کھڑا ہوکر ادا کرے(۳)

تحریر: محمد ظہورندوی