میاں بیوی کا ایک ساتھ نماز پڑھنا

محاذات کامسئلہ
نوفمبر 3, 2018
رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟
نوفمبر 3, 2018

میاں بیوی کا ایک ساتھ نماز پڑھنا

سوال:بیوی وشوہر ایک کمرہ میں ایک ساتھ بغیر جماعت کے محض ساتھ میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

کمرہ کے اندر شوہر کے ساتھ بیوی نماز ادا کرسکتی ہے، لیکن جماعت کی صورت میں اگرکمرہ تنگ ہو اور محاذات کا خطرہ ہو تو میاں بیوی کا ایک ساتھ نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے۔ محاذات اگر پائی گئی تو مرد کی نماز فاسد ہوجائے گی(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی