رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟

رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟
نوفمبر 3, 2018
خانہ کعبہ کے باہر مکان میں امام کعبہ کی اقتداء
نوفمبر 3, 2018

رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟

سوال:ایک شخص امام کے رکوع کے وقت مسجد گیا، اس کو امام کے ساتھ رکوع مل گیا تو کیا اس کو وہ رکعت مل گئی، ہمارے یہاں ایک دوسرے صاحب لکھتے ہیں کہ نہیں ملی؟

ھــوالــمـصــوب:

امام کے ساتھ رکوع میں ملنے سے رکعت مل جاتی ہے اور رکعت شمار کی جاتی ہے،کتب احادیث میں اس کی واضح دلیلیں موجود ہیں،بخاری شریف کی روایت ہے:

عن أبی بکرۃؓ انہ انتھی الیٰ النبیﷺ وھو راکع فرکع قبل أن یصل الی الصف فذکر ذلک للنبی ﷺفقال زادک ﷲ حرصا ولا تعد(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی