بچے کہاں کھڑے ہوں؟

بچے کہاں کھڑے ہوں؟
نوفمبر 3, 2018
بچے کہاں کھڑے ہوں؟
نوفمبر 3, 2018

بچے کہاں کھڑے ہوں؟

سوال:چار پانچ بچوں کا دوسری صف میں بالکل اخیر میں پہلے سے ہونا صحیح ہے یا نہیں؟ اخیر میں نوجوان و بوڑھے آتے ہیں اور بچوں پر غصہ ہوتے ہیں کہ صف ناقص ہوتی ہے مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے پیچھے جائیں اور ان کو آگے جگہ مل جائے، مکہ کی مسجد وں میں ایسا نہیں ہوتا ہے، ایسا کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

حکم شرعی یہ ہے کہ جب دو یا اس سے زائد بچے ہوں تو ان کی الگ صف ہوگی اور مردوں کی صفوں کے بعد ہوگی(۱) اگر بالغوں کی صفوں کے درمیان کچھ بچے بھی ہوں تو بالغوں کی نماز احناف کے مسلک کے مطابق مکروہ تنزیہی ہوگی۔ اس کراہت سے بچنے کے لئے ان کو پیچھے کرنا بہتر ہے، البتہ بالغ حضرات کو یہ کام سنجیدگی اور خاموشی سے کرنا چاہئے، شور مچانے اور آوازبلند کرنے سے مصلیوں کی نماز متاثر ہوگی جو ممنوع ہے۔ جہاں تک مکہ ومدینہ کی بات ہے تو دراصل وہاں اکثر شوافع ہوتے ہیں، ان کے مسلک میں نابالغ بچوں کو بالغوں کی صفوں میں ہونا مکروہ نہیں ہے اس لئے وہاں اس احتیاط کی ضرورت نہیں ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی