بچے کہاں کھڑے ہوں؟

 حافظ لڑکے کا نمازیوں کی پہلی صف میں شریک ہونا
نوفمبر 3, 2018
بچے کہاں کھڑے ہوں؟
نوفمبر 3, 2018

بچے کہاں کھڑے ہوں؟

سوال:۱-جماعت کھڑی ہوگئی، پہلی صف بھری تھی، دوسری صف میں ایک یا کئی بچے کھڑے تھے، ایک صاحب آئے اور ان بچوں کو ہٹاکرپچھلی صف میں کردیا اور وہ صف نماز کے ختم ہونے تک بھی نہ پوری ہوئی ،کیا ان بچوں کو نماز کی حالت میں پیچھے کرنا درست ہے، بچہ اپنے دل میں یہ بھی بٹھاسکتا ہے کہ ہم کو اسلام سے نکالا جارہا ہے؟

۲-اکثر صف میں بچے کھڑے ہوجاتے ہیں بعد میں آنے والے لوگ دائیں بائیں شامل ہوکر صف کو پوری کرلیتے ہیں ، کیا اس حالت میں اس صف کے لوگوں کی نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-یہ بچے بالغ بھی ہوسکتے ہیں، ان کو ہٹانا نہیں چاہئے بہت چھوٹے ہو جو بالغ نہیں ہوسکتے ہیں ان کو پیچھے کرسکتے ہیں(۱) بچوں کو اس سے اسلام سے نکالا جانا سمجھنا نہیں خیال میں آئے گا۔

۲-اس صورت میں لوگوں کی نماز درست ہوجائے گی(۲)

تحریر: محمد ظہور ندوی