غسل اور وضو کے لئے ایک تیمم

ٹھنڈک کی وجہ سے تیمم
نوفمبر 1, 2018
کپڑوں کے موزو ں پر مسح
نوفمبر 1, 2018

غسل اور وضو کے لئے ایک تیمم

سوال:غسل کا تیمم کرنے کے بعد اسی وقت وضو کی ضرورت ہے کہ نہیں ہے، غسل کرنے میں وضو ہوجاتا ہے وضو کی ضرورت نہیں ہوتی، تیمم میں کیامسئلہ ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

وضو کا پانی ہو تو وضو کرلینا بہتر ہے، ورنہ تیمم کافی ہوگا۔اگر وضو کرنے پر قادر ہے تو وضو کرنا پڑے گا۔ غسل کا تیمم کرنے سے وضو کا تیمم نہیں ہوتا، البتہ اگر دونوں کی نیت سے تیمم کریں تو تیمم ہوجائے گا۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی