مرد اساتذہ سے لڑکیوں کو تعلیم دلانا

لڑکیو ں کی تعلیم سے متعلق چندسوالات
أكتوبر 29, 2018
لڑکیوں کا محرم کے بغیر اسکول جانا
أكتوبر 29, 2018

مرد اساتذہ سے لڑکیوں کو تعلیم دلانا

سوال :ایک صباحی مسائی درسگاہ ہے ،جہاں مخلوط تعلیم ہوتی ہے ،نیز مر د اساتذہ ان طلبہ وطالبات کو پڑھاتے ہیں ، طالبات میں کچھ نابالغ لڑکیاں ہیں اور کچھ بالغ ،مدرسہ کے ذمہ دار سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مدرسہ کے پاس زیادہ کمرے نہیں ہیں کہ لڑکیوں کو الگ سے تعلیم دی جائے ،موجودہ جگہ ناکافی ہے ،جب تک کسی الگ جگہ کا انتظام نہ ہوجائے تب تک یہ حالت اضطراری حالت میں شمار کی جائے گی ،اور اسلام میں اضطرار کے وقت حرام کا م کرنے کی اجازت ہے ،اب مطلع فرمائیں کہ اس سلسلہ میں شرعی حکم کیا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مرد استاد مقرر کرسکتے ہیں ،البتہ دوباتوں کا لحاظ کرنا ہوگا ۔ 1۔استاد معمر ہو۔ ۲۔پردہ کے پیچھے لڑکیاں ہوں ،تاکہ اختلاط نہ ہو ۔ نوٹ:مرد طالب علم اور عورت طالبہ مخلوط نہ ہوں ،علیحدہ علیحدہ انتظام ہونا چائیے ۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفااﷲ عنہ