علم طب کی طرف توجہ

مدارس میں انگریزی تعلیم
أكتوبر 29, 2018
کمپیوٹر کی تعلیم
أكتوبر 29, 2018

علم طب کی طرف توجہ

سوال :علوم دینیہ کی اشاعت پر بہت محنت ہورہی ہے ،بڑے بڑے ادارے قائم ہیں،دینی علوم کے مختلف شعبے ہیں لیکن قرآن وحدیث سے علاج ومعالجہ کا کوئی ادارہ نہیں ہے ،علماء دین نے اس علم کو سرے سے بھلا دیا ہے، ایسا کیوں ہو رہا ہے ،قرآن شفاء ہے ،اور اس کی ابتداء سورہ شفاء سے ہوتی ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

علوم نبوت اور علو م اسلامی کی ترویج واشاعت کے لئے جو ادارے قائم ہیں اور جہاں ا ن کی تعلیم دی جاتی ہے وہیں طب نبوی کی تعلیم بھی ہوجا تی ہے ،احادیث کی کتابوں میں طب نبوی کا ایک مستقل باب آتا ہے ،جو طالبان علوم نبوت کو پڑھایا جا تا ہے ،اس علم سے بالکلیہ صرف نظر نہیں کیا جا تا ،نیز ان اداروں میں روح کے علاج کا اہتمام زیا دہ کیا جا تا ہے ،جو جسم کے علاج سے زیادہ اہم ہے ،جب روح کی صفائی ہوجائے تو جسم کی صفائی آسان ہوجاتی ہے ،غرض دینی اداروں کے پیش نظر روحانی علاج ہے۔ تحریر:محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی