دوسرے مسلک والوں کو تعلیم دینا

قرآن وحدیث سے ہٹ کر فتوی دینا
أكتوبر 29, 2018
بہائی اسکول میں تعلیم
أكتوبر 29, 2018

دوسرے مسلک والوں کو تعلیم دینا

سوال :ہمارے یہاں تبلیغی واصلاحی مشن کے طور پر مسجدوں میں قرات وتجوید کا سلسلہ چل رہا ہے ،جس کا تعلق عقائد علماء دیوبندکے حامل مدرسوں سے ہے ،مدرسہ میں قرات پڑھنے والوں کا باقاعدہ امتحان ہوتا ہے ،سند اور دستار بھی دی جاتی ہے ،مسجد میں تعلیم قرآن کے اس مشن میں اہل حدیث ،اور بریلوی حضرات بھی شریک ہوکر قرات پڑھتے ہیں ،تو ان کو قرات وتجوید پڑھانا کیسا ہے ،نیز عقائد دیوبند کے حامل مدارس کا ان کو سند دینا کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ حضرات کو قرأت سکھانا کار ثواب ہے ،اور سند دینا درست ہے ،اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے ۔ تحریر:محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی