اسکول سے متعلق چند سوالات

لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق چند متفرق سوالات
أكتوبر 29, 2018
اسکول میں ہونے والے پروگرام سے متعلق سوالات
أكتوبر 29, 2018

اسکول سے متعلق چند سوالات

سوال :1-اسکو ل میں انگلش پڑھانے کے لئے مستورات ہوتی ہیں، انتظامیہ کے لوگ ضرورۃً ان سے بات کرتے ہیں ،یہ گفتگو پس پردہ ہوتی ہے، ایسے میں مرد حضرات گفتگو شروع کرتے ہوئے سلام کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ نیز ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ خوش کن کلمات بھی کہہ دیے جائیں تو اس میں کوئی حرج ہے ؟ ۲-بچوں کی ذہنی وجسمانی بالیدگی کے لئے مختلف پروگرام کرائے جاتے ہیں ،اور ان پروگراموں میں بچوں کی حوصلہ افزائی تالیاں بجاکر کی جاتی ہیں ،اس کا رواج اب عام ہوچکاہے ،کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ ۳-مناسب مرد میسر نہ ہوں تو کیا عورتیں پس پردہ پروگرام کی نظامت کر سکتی ہیں ،جبکہ حاضرین میں مرد بھی ہوتے ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو سلام کیا جاسکتا ہے (1)ہاں منہیات سے بچنا لازم ہے ۔ ۲-تالی بجاکر خوشی کا اظہار غیروں کا طریقہ ہے: غیر اقوام سے مشابہت یا مرعوب ہوکر ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ ۳-اگر مخلوط پروگرام ہے تو عورت نظامت نہیں کرسکتی ہے۔ تحریر: مسعود حسن حسنی

تصویب :ناصر علی ندوی