مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح

مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح
نوفمبر 10, 2018
محارم عورتوں کی امامت
نوفمبر 10, 2018

مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح

سوال:تنظیم رضامشیرآباد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں مرد حضرات کے ساتھ عورتیں بھی نماز تراویح ادا کرنے کے لئے حاضر ہوتی ہیں، عورتوں کے لئے پردہ کا اہتمام ہوتا ہے، کیا اس صورت میں عورتیں مردوں کے ساتھ پردہ میں رہتے ہوئے نماز ادا کرسکتی ہیں، نیز اسی طرح اور مسجدوں میں بھی پردہ میں رہ کر نماز تراویح ادا کرسکتی ہیں یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

عورتوں کا انفرادی طور پر گھر ہی میں نماز تراویح ادا کرنا بہتر ہے،البتہ پردہ کے اہتمام کے ساتھ مسجد جاسکتی ہیں۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ہے:

صلاۃ المرأۃ فی بیتھا أفضل من صلاتھا فی حجرتھا وصلاتھا فی مخدعھا أفضل من صلاتھا فی بیتھا(۳)

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی