مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح

مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح
نوفمبر 5, 2018
مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح
نوفمبر 10, 2018

مرد امام کے پیچھے عورتوں کی تراویح

سوال:۱-گھر میں حافظ قرآن امام کے پیچھے مردوں اور عورتوں کو نماز تراویح پڑھنے اور قرآن مجید سننے کی صورت ہوسکتی ہے؟

۲-گھر کے لوگ اپنے گھر میں ایک حافظ صاحب کو نماز تراویح کے لئے بلاتے ہیں، حافظ صاحب کے پیچھے گھر اور پڑوس کے آدمی پڑھتے ہیں اور بغل میں دوسرے کمرے میں عورتیں پڑھتی ہیں یہ درست ہے یا نہیں؟

(۱)قولہ ’’ولایحضرن الجماعات‘‘ لقولہ تعالیٰ وقرن فی بیوتکن وقال صلی ﷲ علیہ وسلم صلاتھا فی قعر بیتھا أفضل من صلاتھا فی صحن دارھا…… ولأنہ لایؤمن الفتنۃ من خروجھن۔ البحرالرائق، ج۱،ص:۶۲۷

(۲)کما تکرہ إمامۃ الرجل لھن فی بیت لیس معھن رجل غیرہ ولامحرم منہ کأختہ أوزوجتہ أوامتہ أما إذا کان معھن واحد ممن ذکر أو أمھن فی المسجد لایکرہ۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۰۷

ھــوالــمـصــوب:

۱-حافظ امام کے پیچھے مرد اور عورتیں نماز تراویح پڑھ سکتی ہیں(۱) عورتوں کو پردہ کا لحاظ رکھنا ہوگا، اپنی صفیں مردوں اور بچوں کے پیچھے بنانی ہوگی(۲)

۲- مذکورہ طریقہ پر تراویح درست ہوگی۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ:ـمندرجہ بالا جواب اسی صورت میں ہے جبکہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔