تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018
تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

سوال:تراویح کی نماز پڑھاکر روپیہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

تراویح کی اجرت لینا جائز نہیں ہے، اگر بلااجرت تراویح پڑھانے والے حافظ نہ مل سکیں تو ایک قابل عمل شکل یہ ہے کہ رمضان کے ماہ کے لئے حافظ کو تنخواہ پر رکھ لیا جائے اور ایک دو نمازوں کے لئے اس کی امامت مقرر کردی جائے اور تنخواہ دی جائے تو یہ صورت جائز ہے کیوں کہ امامت کی اجرت کی فقہاء نے اجازت دی ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی