تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018
تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

سوال:۱-حافظ صاحب نے تراویح کا نذرانہ نہ لے کر کہا کہ رمضان کے بعد لے لوں گا، رمضان بعدلینا کیسا ہے؟

۲-ایک حافظ صاحب رمضان میں بغیر طے کیے قرآن سناتے ہیں، ختم پر لوگ روپیہ، کپڑا وغیرہ دیتے ہیں اور حافظ صاحب یہ سوچ کر لے لیتے ہیں کہ میں اپنے وقت کے لئے لے رہا ہوں وہ اہل وعیال کا خرچ روزمرہ کے کام سے اٹھاتے ہیں، یہ کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-رمضان میں لے یا بعد رمضان لے اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔

۲-تراویح پر اجرت لینا درست نہیں(۱) وقت کا معاوضہ لینا درست نہیں، البتہ معاوضہ کی نیت نہ ہو، معاوضہ ملے یا نہ ملے ہر حال میں سنانے کی نیت رکھے جو مل جائے اس کو کم زیادہ کی گرانی نہ محسوس کرے تو لینے کی گنجائش ہے اگر وہ حاجت مند ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی