ممنوع اوقات وایام میں نماز کی ادائیگی

مکروہ اوقات میں نوافل
نوفمبر 1, 2018
فجر اور عصر کے بعد سجدۂ تلاوت
نوفمبر 1, 2018

 ممنوع اوقات وایام میں نماز کی ادائیگی

سوال:طلوع آفتاب، زوال آفتاب، غروب آفتاب میں نماز پڑھنے کی ممانعت آئی ہے۔ لیکن اگر کسی نے اس ممانعت کے باوجود نماز پڑھ لی یا اسی طرح عیدین کے دن روزہ رکھ لیا تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی یا نماز ہوگی ہی نہیں؟ یا ادا کرنے کی صورت میں دونوں کا گناہ وثواب الگ الگ ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

صرف اس دن کی عصر غروب کے وقت ہوجائے گی۔ ایسے اوقات میں دیگر نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے، گنہ گار ہوگا، روزہ ہوجائے گا اور مخالفت کا گناہ ہوگا(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی