فجر وظہر کی فوت شدہ سنتوں کی قضاء

فجر کا آخری وقت
نوفمبر 1, 2018
فجر اور عصر کے بعد سنن ونوافل
نوفمبر 1, 2018

فجر وظہر کی فوت شدہ سنتوں کی قضاء

سوال:۱-اگر کسی کی فجر کی سنت چھوٹ گئی ہو تو ان کو وہ کب پڑھے؟ اگر نہ پڑھے تو کیا ترک سنت مؤکدہ کا اس کو گناہ ہوگا؟

۲-اگر کسی کی ظہر کی نماز فرض سے پہلے کی ۴رکعت سنت چھوٹ گئی ہو تو کیا بعد فرض ان کو پڑھنا ضروری ہے؟ اور اگر نہ پڑھے تو کیا اس کو ترک سنت مؤکدہ کا گناہ ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-فجر کی چھوٹی ہوئی دورکعت سنت سورج کے نکلنے کے بعد جو مکروہ وقت ہے اس کے گزرجانے کے بعد ادا کرناچاہئے (۳) جان بوجھ کر سنت مؤکدہ ترک کرنے سے عندﷲ گنہ گار ہوگا۔ سنتیں جب اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہیں تو ان کادرجہ نفل کا ہوجاتا ہے، وہ مقام باقی نہیں رہتا ہے۔

۲-ظہر سے قبل کی چاررکعت سنت مؤکدہ فرض ظہر کے بعد پڑھنا روایۃً ثابت ہے۔ لہذا ترک سنت ایک برا عمل ہے(۱)

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب:ناصر علی ندوی