فجر اور عصر کے بعد سنن ونوافل

فجر وظہر کی فوت شدہ سنتوں کی قضاء
نوفمبر 1, 2018
ظہر اور جمعہ کا وقت
نوفمبر 1, 2018

فجر اور عصر کے بعد سنن ونوافل

سوال:ایک صاحب نے فجر کی فرض نماز کے فوراً بعد فجر کی سنتیں پڑھیں، پوچھنے پر انہوں نے جواب دیا فرض فجر کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے فجر کی قضا سنتیں پڑھی جاسکتی ہیں اور عصر کی فرض کے بعد غروب آفتاب کے درمیان سنت ونوافل بھی پڑھی جاسکتی ہیں اس میں کوئی شرعی بات نہیں ہے(یہ صاحب شاید عالم ہیں)

میں نے اپنے بڑوں سے سن رکھا ہے کہ فجر کی فرض نماز کے بعد اور طلوع آفتاب کے درمیان کوئی سنت یانوافل نہیں پڑھی جاتی ہے اور نہ ہی عصر کی فرض بعد غروب آفتاب کے درمیان کوئی نماز پڑھی جاتی ہے۔

۱-فجر کی فرض نماز کے بعد اور طلوع آفتاب کے درمیان کوئی سنت یا نوافل پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

۲-اسی طرح فرض عصر پڑھنے کے بعد اور غروب آفتاب کے درمیان سنت یا نوافل پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

۳-اس کے ہاں یا نہیں کے مثل پر قرآن میں کوئی تفصیل ہے یا اس پر کوئی حدیث ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

۱-فجر کے فرض کے بعد سنت اور نوافل پڑھنا منع ہے(۲)

۲-عصر بعد سنت اور نوافل پڑھنا منع ہے(۳)

۳-حدیث سے ثابت ہے، قرآن میں تفصیل نہیں ہے، مسلم شریف میں روایت ہے:

لاصلوۃ بعد العصر حتی تغرب الشمس ولاصلوۃ بعد صلوۃ الفجر حتی تطلع الشمس(۱)

یعنی عصر کی نماز کے بعد نماز نہیں ہے یہاں تک کہ غروب نہ ہوجائے اور فجر کی نماز کے بعد نماز نہیں ہے یہاں تک کہ طلوع شمس نہ ہوجائے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی عفا اﷲ عنہ