فجر سے متعلق چند متفرق سوالات

صبح صادق اور طلوع آفتاب کے درمیان فاصلہ
نوفمبر 1, 2018
صبح صادق اور صبح کاذب میں فرق
نوفمبر 1, 2018

فجر سے متعلق چند متفرق سوالات

سوال:۱-قال رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم: لاصلاۃ بعد الصبح حتی تطلع الشمس ولاصلاۃ بعد العصر حتی تغرب الشمس۔

یہ حکم سنن ونوافل کیلئے یا فوت شدہ نمازوں کے لئے بھی، بعد اداء فجر قضاء نمازیں قبل طلوع ۵منٹ اور بعد عصر قبل غروب ۵منٹ قضاء نمازیں پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

۲-فجر کی اذان سوا پانچ اور نماز سوا چھ پر ہوتی ہے، سنت فجر پڑھے بغیر دوران وقفہ قضاء پڑھے یا نہیں؟

۳-طلوع آفتاب کے کتنے منٹ بعد قضاء یا اشراق پڑھے یا اسی دن کی فجر کی قضاء کتنے منٹ بعد پڑھے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-صبح کے بعد قبل طلوع شمس یا عصر کے بعد قبل غروب واصفراء شمس قضاء نماز ادا کرسکتے ہیں، طلوع آفتاب کے بعد صاف ہوجانے پر قضاء واشراق پڑھ سکتے ہیں(۱)

۲-قضاء ًپڑھ سکتے ہیں(۲)

۳-جب آفتاب صاف ہوجائے(۳)

تحریر: محمدظہور ندوی