ظہر اور جمعہ کا وقت

فجر اور عصر کے بعد سنن ونوافل
نوفمبر 1, 2018
ظہر اور جمعہ کا وقت
نوفمبر 1, 2018

ظہر اور جمعہ کا وقت

سوال:ظہر وجمعہ کی نماز کا وقت ہر موسم وہرمہینہ میں ایک ہی ہوتا ہے ، کچھ مساجد میں ظہر وجمعہ کی اذان ۱۲بجکر ۱۵منٹ پر ہوتی ہے ، زوال کا وقت اکتوبر ونومبر ۱۱بج کر ۵۰منٹ اور فروری میں ۱۲بج کر ۲۱ منٹ تک رہتا ہے کتنے بجے ظہر وجمعہ کا وقت شروع ہوتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

زوال شمس کے بعد ظہر وجمعہ کا وقت شروع ہوجاتا ہے(۲) زوال کا وقت ایک لمحہ رہتا ہے جس موسم میں زوال کا وقت ۱۲بج کر ۲۱ منٹ ہوتا ہے، اس زمانہ میں ۱۲ بج کر ۱۵منٹ پر ظہر وجمعہ کا وقت نہیں ہوتا ہے، اس لئے اس وقت کا آگے بڑھانا ضروری ہے۔ وقت سے قبل جو اذان ہوگی وہ معتبر نہ ہوگی(۳) لہذا فروری کے مہینہ میں ۱۲؍۲۱ کے بعد ہی اذان ہونی چاہئے۔

نوٹ:اگر زوال کا آخری وقت ۱۲بج کر ۲۱منٹ ہے تو اس کے بعد کا وقت جمعہ وظہر کی اذان ونماز کیلئے دائمی صورت میں مقرر کیا جاسکتاہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی