ظہر اور جمعہ کا وقت

ظہر اور جمعہ کا وقت
نوفمبر 1, 2018
مثل پر اذان اور مثلین پر نماز
نوفمبر 1, 2018

ظہر اور جمعہ کا وقت

سوال:۱-ہمارے یہاں جمعہ کی نماز اور ظہر کی نماز ڈیڑھ بجے ہوتی ہے، اگر کسی کی جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو ظہر کی نماز کب پڑھے؟

۲-دونوں نمازوں کے اوقات ایک ہی رہتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-جمعہ کی نماز نہ ملنے کی صورت میں ظہر کی نماز، ابتدائے وقت عصر سے قبل جب چاہیں ادا کرسکتے ہیں(۱)

۲-موسم گرما وسرما دونوں میں جمعہ کی نماز میں تعجیل مستحب ہے(۲) ظہر کی نماز گرمی میں تاخیر کے ساتھ اور جاڑے میں تعجیل کے ساتھ پڑھنا افضل ہے(۳) دونوں کے اوقات میں کچھ فرق نہیں ہے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی