زوال کے وقت نماز

جمعہ کی نمازتاخیر سے پڑھنا
نوفمبر 1, 2018
زوال سے پہلے مکروہ وقت
نوفمبر 1, 2018

زوال کے وقت نماز

سوال:زید کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن زوال کے وقت نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، کیا یہ درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

عین زوال کے وقت خواہ جمعہ کا دن ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور دن ہو ،نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی

زوال کا وقت کتنی دیر رہتا ہے ؟

سوال:وقت زوال کا وقفہ کتنا ہوتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

وقت زوال کا وقفہ حساب کے اعتبار سے دومنٹ ۸سکنڈ ہے لیکن احکام شرع میں حساب وریاضی پر انحصار نہیں بلکہ مشاہدہ معتبر ہے۔ اس لئے نقشہ میں جو وقت زوال ہے اس سے پانچ منٹ قبل وپانچ منٹ بعد نماز نہیں پڑھنی چاہئے(۲)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی