زوال سے پہلے مکروہ وقت

زوال کے وقت نماز
نوفمبر 1, 2018
زوال سے پہلے مکروہ وقت
نوفمبر 1, 2018

زوال سے پہلے مکروہ وقت

سوال:۱-روزانہ زوال سے قبل کتنے منٹ مکروہ وقت رہتا ہے؟

۲-یکم جنوری کو زوال سے قبل کتنے منٹ مکروہ وقت رہتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-روزانہ جو زوال کا وقت نقشوں میں موجود ہو اس سے پانچ منٹ قبل اور پانچ منٹ بعد نماز ادا نہیں کرنی چاہئے، وقت مکروہ کی تحدید میں احتیاط یہی ہے۔

۲-یکم جنوری کو بھی لکھنؤ میں ۱۲بج کر ۹منٹ پر وقت زوال ہے اس سے قبل پانچ منٹ اور بعد بھی پانچ منٹ وقت مکروہ احتیاطاً سمجھنا چاہئے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی