زوال سے پہلے مکروہ وقت

زوال سے پہلے مکروہ وقت
نوفمبر 1, 2018
مکروہ وقت زوال ہے یا استوا ء؟
نوفمبر 1, 2018

زوال سے پہلے مکروہ وقت

سوال:جواسلامی دائمی جنتری مسجدوں میں اوقات نماز معلوم کرنے کے لئے لگی رہتی ہے اس میں دوپہر کا جو وقت زوال تحریر ہے وہ وقت زوال شروع ہے یا ختم ہے کیوں کہ امام صاحب ختم زوال کہتے ہیں اور کچھ لوگ شروع زوال کہتے ہیں؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔

ھــوالـمـصـــوب:

’وقت زوال‘ نہ شروع زوال ہے اور نہ ختم زوال ہے بلکہ عین زوال کا وقت ہے جو چند لمحوں کیلئے رہتا ہے۔ امام صاحب کی رائے درست ہے، زوال سے مراد ختم استواء ہے، اس کے بعد نماز پڑھ سکتے ہیں(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی