ناپسندیدہ شخص کے پیچھے نماز

مسجد میں تقریرکے لئے متولی کی اجازت
نوفمبر 3, 2018
امام کو کتاپالنے کا شوق ہے
نوفمبر 3, 2018

ناپسندیدہ شخص کے پیچھے نماز

سوال:جامع مسجد کا امام ہے بیمار ہوگیا اور کئی مہینہ بول نہ سکا ۔ اس کا انتقال ہوگیا، نماز پڑھانے کے لئے کسی کو نہ کہا۔ ایک شخص کہتا ہے کہ فلاں کو نماز پڑھانے کے لئے کہا ہے لوگ اس کے پیچھے پڑھنا نہیں چاہتے کیا وہ نماز پڑھاسکتا ہے؟

(۱) وأعلم أن صاحب البیت ومثلہ إمام المسجد الراتب أولیٰ بالإمامۃ من غیرمطلقاً۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۲۹۷

قولہ ’’مطلقاً‘‘ أی وإن کان غیرہ من الحاضرین من ھو أعلم وأقرأ منہ۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۲۹۷

ھـو المـصـوب

اگر عام لوگ اوصاف امامت کی کمی ونقص کی وجہ سے مخالفت کررہے ہیں اور شخص مذکور کی امامت کو ناپسند کرتے ہیں تو ان کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی(۱) امام مذکور کو چاہئے کہ امامت ترک کردیں۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی