امام سے متعلق متفرق سوالات

امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018
امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018

امام سے متعلق متفرق سوالات

سوال:۱-مسجد کے پیش امام اور ان کے ساتھی مسجد کے اندر وضو کے لئے لگے ہوئے نلوں سے نہاتے ہیں،کپڑے دھوتے ہیں،برتن وغیرہ بھی وہیں دھوتے ہیں، کیا پیش امام صاحب کا مذکورہ عمل شریعت کے دائرہ میں ہے؟

۲-امام صاحب کے چھوٹے بھائی مسجد میں مغرب سے عشاء تک زور زور سے قرأت کی مشق کرتے ہیں جس سے دوسرے نمازی اور وظیفہ کرنے والوں کو دقت ہوتی ہے، کیا یہ جائز ہے؟

ھـو المـصـوب

۱-وضوخانہ میں غسل اور کپڑے دھوسکتے ہیں، مسجد کے فرش جہاں نماز پڑھی جاتی ہے اس پر غسل یا کپڑا نہیں دھوسکتے ہیں(۲)

۲-امام صاحب کے بھائی کو چاہئے کہ اتنی بلند آواز سے مشق کریں یا تلاوت کریں جس سے اور نمازیوں یا وظیفہ پڑھنے والوں کو خلل نہ واقع ہو۔

تحریر: محمد ظہور ندوی