امام کو کتاپالنے کا شوق ہے

ناپسندیدہ شخص کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

امام کو کتاپالنے کا شوق ہے

سوال:زید امام ہے اور مکتب میں پڑھاتا ہے، کتوں کے پالنے کا بہت شوق ہے، ساتھ کھلاتا پلاتا ہے وہ ساتھ میں مسجد بھی آتے ہیں جس سے نمازیوں کو تکلیف ہوتی ہے، منع کرنے پر کہتا ہے کہ دین کاکام اس سے تیز ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ کتوں کی شکل میں دوسرے لوگ آتے ہیں اس پر قسم کھاتا ہے اور ۲۱،۱۱،۴۱ روٹی جو ان کتوں کو کھلائے ان کا فلاں کام ہوجائے گا۔ ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

اگر ہمدردی کے جذبہ سے کتوں کو کھلائے تو ازروئے شرع مضائقہ نہ ہوگا(۲)لیکن ان سے اتنا زیادہ لگاؤ اورپھر لوگوں کو بھی اس کام پر ابھارنا اور خاص انداز سے کاموں کے بننے کا انحصار ان کو کھانا کھلانے پر بتلانا یہ سب باتیں ازروئے شرع ممنوع ہیں ۔ کتوں سے اتنا زیادہ تعلق ازروئے شرع غیرپسندیدہ عمل ہے ایسے شنیع کاموں سے دور رہنا چاہئے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی