معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:زید (امام جامع مسجد) کے بائیں پیر کی ہڈی تین ماہ پہلے ٹوٹ گئی تھی، علاج کے بعد زید کی نماز کی یہ کیفیت ہے کہ رکوع کے بعد سجدہ میں جاتے اور سجدہ کے بعد قیام کے لئے اٹھتے وقت ہاتھ کو زمین پر ٹیکتے ہیں، دوسری چیز قعدہ میں خواہ اولیٰ ہو یا اخیرہ داہنے پیر کو کھڑا رکھتے ہیں، بائیں پیر کو بچھاکر ہلکا سا سہارالیتے ہیں، یعنی مکمل طور پر پیر کی ہڈی مضبوط نہ

(۱)ردالمحتار ج۲،ص:۳۰۲

(۲)ولوکان لقدم الإمام عوج وقام علی بعضھا یجوز وغیرہ أولیٰ کذ ا فی التبیین۔ الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۸۵

ہونے کے سبب احتیاطاً بائیں پیر پر زورنہیں دیتے ہیں، اب آپ تحریر فرمائیں کہ اس حالت میں زید کی امامت درست ہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

ان کی امامت درست ہے، اگر مجبوری کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی