معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
ایسے شخص کی امامت جسے پیشاب کے قطرات آتے ہوں؟
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:زید کا ایک پیر معذور ہے وہ چل نہیں سکتا ہے، حالانکہ وہ مسجد کا امام ہے اور حافظ قرآن بھی ہے تو کیا وہ جمعہ وپنجگانہ کی امامت کرسکتا ہے؟

ھـو المـصـوب

پاؤں سے معذور شخص کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن غیرمعذور اولیٰ ہے:

وکذلک أعرج یقوم ببعض قدمہ فالاقتداء بغیرہ اولیٰ(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی