معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:زید ایک پاؤں کا معذور ہے، لکڑی کے سہارے چلتے ہیں، ذی شعور اور صاحب علم ہیں اور امامت کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، مسجد کے تین مقررشدہ امام ہیں، جو امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں، بسااوقات ان تینوں امام کی عدم موجودگی میں کوئی نماز پڑھانے والا نہیں ہوتا ہے، کیا اس صورت میں زید امامت کرسکتا ہے، اور امام صاحب اپنی غیرموجودگی پر زید کو خلیفہ بناسکتے ہیں؟

ھـو المـصـوب

صورت مسؤلہ میں زید اگر کھڑے ہوکر پڑھاسکتا ہے اوررکوع اور سجدہ پر قادر ہے تو امامت کرسکتا ہے، کراہت نہ ہوگی(۲) نیز امام صاحب اپنی غیرموجودگی میں اسے اپنا نائب بناسکتے ہیں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی