فحاشی کی مجلس میں شریک ہونے والے کی امامت

فحاشی کی مجلس میں شریک ہونے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
ترچھے پیر والے شخص کی امامت
نوفمبر 3, 2018

فحاشی کی مجلس میں شریک ہونے والے کی امامت

سوال:۱-زید ایک مسجد کا امام ہے اس کے باوجود ’غزل نائٹ‘ جیسے پروگراموں میں شرکت کرتاہے، جہاں مسلم وغیرمسلم مرد وعورتیں غزلیں گاتے ہیں ساتھ ہی مزار پر (باجے) بھی بجتے رہتے ہیں۔ کیا زید کی امامت میں نماز پڑھنا درست ہے؟ اب تک زید کی امامت میں ادا کی جانے والی نمازوں کی صحت کیا کیا حال ہے؟

۲-زید مسجد میں چند نمازوں کی امامت کے علاوہ ایک یونانی میڈیکل کالج میں دینیات پڑھانے جاتا ہے جہاں سن بلوغ کو پہنچی ہوئی جوان لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کرتی ہے۔ لڑکیوں کے چہرے کھلے ہوئے ہوتے ہیں، تو کیا زید کا اس طرح جوان اور بے پردہ لڑکیوں کو تعلیم دینا درست ہے؟

(۱)وفی البزازیۃ: استماع صوت الملاھی کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ السلام استماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیھا فسق و التلذذ بھا کفر أی بالنعمۃ۔ درمختار مع الرد،ج۹،ص:۵۰۴

کیا زید کی امامت میں نماز پڑھنا درست ہے؟ اب تک زید کی امامت میں ادا کی جانے والی نمازوں کی صحت کا کیا حال ہے؟ زید کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟

۳-زید مسجد کا امام ہے لیکن آئے دن سیاسی اور معاملات میں اس کی تصاویر اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ مقامی کیبل ٹی وی پر بھی اس کی تصاویر نشر کی جاتی ہیں تو زید کی امامت کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

۴-زید کی غیر شرعی حرکتوں پر سب چند حق پرست لوگ ٹوکتے ہیں یا متولیان سے شکایت کرتے ہیں تو زید محلہ کے چند لوگوں کو اپنی حمایت پر آمادہ کرلیتا ہے اور قوم زبردست افتراق وتفریق کا شکار ہوجاتی ہے تو اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے معاشرہ کے چند نوجوانوں کو اکسانا اور قوم میں انتشار پیدا کرنے والے مسجد کے امام زید کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

ھـو المـصـوب

۱-امام صاحب کے لئے ایسی مجالس میں شرکت کرنا درست نہیں ہے(۱) اور اپنے منصب امامت کا پورا خیال کرتے ہوئے آئندہ ایسی محفلوں میں نہ جانے کا عزم کرنا چاہئے۔ ایسے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ ہے مگر نماز ہوجائے گی کیوں کہ حدیث میں ہے:

صلوا خلف کل بر و فاجر(۲)

اب تک کی ادا کردہ نمازیں صحیح ہیں، ان کے اعادہ کی حاجت نہیں ہے(۳)

۲-اگرچہ غیرمحرم عورت کا چہرہ ستر میں داخل نہیں ہے، لیکن بلاضرورت دیکھنا جائز نہیں ہے۔

(۱)إن الغناء ینبت النفاق فی القلب۔سنن أبی داؤد،کتاب الادب،باب کراھیۃ الغناء والزمر،حدیث نمبر:۴۹۲۷

وفی البزازیۃ: استماع صوت الملاھی کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ السلام استماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیھا فسق والتلذذ بھا کفر أی بالنعمۃ۔ درمختار مع الرد،ج۹،ص:۵۰۴

(۲)سنن الدارقطنی،کتاب العیدین، باب صفۃ من تجوز الصلاۃ معہ،حدیث نمبر:۱۷۸۸

السنن الکبری للبیھقی،کتاب الجنائز،باب الصلاۃ علی من قتل نفسہ ،حدیث نمبر:۷۰۸۰

(۳) ردالمحتار ، کتاب الامامۃ ج۱،ص:۴۰۶

البتہ اچانک نظر پڑجائے تو کچھ مضائقہ نہیں۔ لیکن نظر فوراً ہٹالینا چاہئے:

إن لک الأولیٰ و لیست لک الآخرۃ(۱)

۳- اخبارات اور ٹی وی پر تقاریر کرتے وقت یادیگر معاملات میں تصویرشائع ہوتے ہیں، اگر جس کی تصویر آرہی ہے اس کی مرضی شامل نہیں ہے تو اس شخص پر کوئی گناہ نہیں اور آج کل ایسا ہی ہوتا ہے کہ میڈیا والے زبردستی تصویر لے لیتے ہیں۔

۴-افتراق امت ایک شنیع عمل ہے جو بھی ان کا سبب بنے گا وہ سخت گنہ گار ہوگا۔ لہذا امام صاحب کو سمجھانے کی پوری کوشش کی جائے مگر مصلحت وحکمت کو پیش نظر رکھ کر ہی یہ کام ہو، حتی المقدور شکایات سے گریز ہو۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصرعلی ندوی

نوٹ:امام سے ناخوش ہونے کے بعد اس کی برائیاں نکالنا اور ان کی تشہیر کرنا، اور فتویٰ اس کے خلاف لینا جبکہ راضی ہونے کی صورت میں اس کی ان تمام باتوں کو انگیز کرکے نماز پڑھتے رہے تو کچھ اچھی بات نہیں ہے، یہ تو مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنا ہے