جس امام پر الزام ہو؟

امام قیام سے انکارکرے
نوفمبر 3, 2018
مسجد کی آمدنی امام لے سکتے ہیں؟
نوفمبر 3, 2018

جس امام پر الزام ہو؟

سوال:۱-زید عالم متقی ہے، خاندانی جامع مسجدمیں بیس سال سے امامت کرتا ہے، سنی وقف بورڈ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے ۔ ادھر دوسال سے عیدین میں چند شرپسند لوگ حکام کو ورغلادیتے ہیں جس سے عوام پر برا اثر پڑا ہے، ایسے امام کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

۲-امام پر بہتان لگاکر بدنام کرنے کی کوشش کرنا، بہتان ثابت نہ ہونے پر ان پر شرعاً کیا عائد ہوتا ہے؟

(۱)ومبتدع أی کصاحب بدعۃ وھی اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول لابمعاندۃ بل بنوع شبھۃ۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۲۹۹

۳-اگر قائم مقام امام کے ہوتے ہوئے دوسرے سے امامت کرائی جائے تو کیا نماز ہوئی یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

۱-مذکور امام کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہے۔

۲-کسی شخص کا کسی پر بہتان لگانا درست نہیں ہے توبہ لازم ہوگی (۱)اور جس کے خلاف بہتان باندھا ہے ان سے معافی مانگنی لازم ہے اور جس پر بہتان لگایا ہے وہ صبر وضبط سے کام لے گا تو اس کا بڑا اجروثواب ہے۔

۳- امام کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کا امامت کے لئے آگے بڑھ جانا درست عمل نہیں ہے(۲)اگرچہ نماز ہوجائے گی۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی